جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف بی آر کھربوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے میں ناکام

13 جولائی, 2024 10:35

ٍفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مالی سال 2023-2024 میں 9.4  کھرب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرعنے میں ناکام ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران 9.3 ٹریلین روپے جمع کیے ہیں جب کہ اصل ہدف 9.4 ٹریلین روپے تھا جوکہ 100 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

ایف بی آر نے 24-2023 میں 9252 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 9306 ارب روپے جمع کرنے کا اعلان کیا ہے جو سالانہ ہدف 54 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

ایک بیان میں معروف ٹیکس ماہر ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ ایف بی آر کے ہدف کو 9415 ارب روپے کے اصل ہدف کے مقابلے میں کم کرکے 9252 ارب روپے کر دیا گیا لیکن معلوم نہیں یہ کب اور کیسے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر مسلسل تیسرے سال اصل ہدف کو پورا کرنے اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس طرح یہ واضح ہے کہ ایف بی آر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف فورمز پر بار بار کہا تھا کہ ملک میں 9.4 ٹریلین روپے کے سالانہ ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 24 ٹریلین روپے سے زیادہ کا ریونیو اکٹھا کرنے کی صلاحیت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن، نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے سالانہ محصولات کے ہدف سے تقریبا تین گنا زیادہ رقم ضائع ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر اکرام الحق نے بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے عوام پر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top