جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہماری خارجہ پالیسی میں دوستی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ایرانی صدر

13 جولائی, 2024 07:53

نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوستی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 40 سے زائد ممالک کے رہنماؤں اور حکام سے ٹیلیفونک گفتگو اور پیغامات کا تبادلہ کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی نئے افق کو کھولنے پر توجہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت، تعاون، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کو بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔

نومنتخب ایرانی صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہر حال میں ایران کے قومی اور بین الاقوامی وقار کا تحفظ کریں گے، ہم تناؤ کو ختم کرنے کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کریں گے اور نیک نیتی کے ساتھ نیک نیتی کا بدلہ دیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ عرب ممالک پر زور دے گی کہ وہ غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لیے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حصول کو ترجیح دینے کے لیے تعاون کریں اور تمام سیاسی و سفارتی ذرائع استعمال کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top