جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوجی آپریشن؛ ایک مقام سے خواتین اور بچوں کی 60 لاشیں برآمد

12 جولائی, 2024 21:08

غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بعد امدادی کاموں کے دوران تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج ایک ہفتے کے مسلسل محاصرے اور بمباری کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیتے ہوئے وہاں سے چلی گئی تاہم اسکے بعد معصوم خواتین اور بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں: کیا حماس غزہ کا اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرے گی؟

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top