جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیا حماس غزہ کا اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرے گی؟

12 جولائی, 2024 18:09

اسرائیلی اخبارات میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے اہم نکات میں حماس کی حکومت کا خاتمہ اور اسکی جگہ سویلین حکومت اقتدار سنبھال سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ روکنے کیلئے اسرائیل اور حماس اس بات پر متفق ہیں کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں دونوں میں سے کوئی بھی غزہ پر حکومت نہیں کرے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ایک "عبوری حکومت” قائم ہوگی جو معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی، اس دوران فلسطینی اتھارٹی کی حمایت یافتہ فلسطینی فورس یہاں کی سیکیورٹی سنبھالے گی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں حماس کے خاتمے کیلئے اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ بےنقاب

دوسری جانب حماس نے ثالثی کرنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران عبوری حکومتی انتظامات کے حق میں اقتدار چھوڑ دے گی۔

گزشتہ روز جی ٹی وی نے خبر شائع کی تھی جس میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے غزہ کی پٹی کا کنٹرول مزاحمتی تنظیم حماس سے لیکر فلسطینی اتھارٹی کو دینے کا منصوبہ بےنقاب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور حماس کا امن معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق، امریکی صدر کا دعویٰ

تبصرہ نگار ڈیوڈ اگنٹیئس نے نامعلوم امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے 2 ہزار 500 حامیوں پر مشتمل امریکی تربیت یافتہ فورس کو غزہ میں سکیورٹی تعینات کیا جائے گا۔

 

غزہ میں تعینات ہونے والی نئی فورس میں شامل اراکین کو اسرائیلی منظوری کے علاوہ دیگر عرب ممالک کی بھی حمایت حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: حماس نے 10 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

واضح رہے کہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کا مسئلہ ابھی زیر بحث ہے جبکہ غزہ کی تعمیرِ نو بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

حماس نے موقف اپنایا ہے کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے بارے ثالثوں نے کوئی اطلاع نہیں دی، اسرائیل مذاکرات کے دور کو ناکام کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top