جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

12 جولائی, 2024 14:41

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا یکدم 2200 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 49 ہزار پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1886 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 24 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2404 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کا نرخ 1200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 800 کا ہوگیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top