جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کابینہ تحلیل، صدر کا نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

12 جولائی, 2024 14:10

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کینین کابینہ میں شامل تمام وزرا اور اٹارنی جنرل کو عہدے سے برطرف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولیم روٹو نے کئی وزرا کو عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد جلد نئی حکومت تشکیل دینے کا وعدہ بھی کرلیا ہے۔

ایک بیان میں کینین صدر نے کہا کہ یہ اقدام غور و فکر کرتے ہوئے کینیا کے لوگوں کی بات سننے اور کابینہ کے مکمل جائزے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نئی حکومت کے بارے میں اعلیٰ حکام، سیاسی جماعتوں سے سرکاری اور نجی سطح پر مشاورت کریں گے تاہم ولیم روٹو نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا اعلان کب کیا جائے گا۔

کینین صدر کا کہنا تھا کہ سینئر سرکاری ملازمین کی نگرانی میں سرکاری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

کابینہ کی ڈرامائی تحلیل انتہائی غیر معمولی ہے، جو ان کے عہدہ سنبھالنے کے دو سال سے بھی کم عرصے کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ کینیا میں عوام نے نئے ٹیکسز اور بدترین حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو آگ لگادی تھی۔

ولیم روٹو کے ٹیکسز کی منظوری نہ دینے کے اعلان کے بعد عوام نے پارلیمنٹ کی عمارت خالی کردی تھی لیکن صدر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top