جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چاہت فتح علی سے متعلق سمپسن کی پیشگوئی! مداح حیران

10 جولائی, 2024 18:41

دنیا بھر میں اپنی بے سُری گائیکی کے سبب مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان سے متعلق معروف کارٹون سیزیز سمپسن میں کی گئی پیشگوئی کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے، وہ دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی، اس فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز میں سمپسن میں چاہت فتح علی سے ملتا جلتا ایک کارٹون کے روپ میں نظر آرہا ہے۔

سمپسن کارٹون آج سے 34 سال قبل 1989 میں نشر ہونا شروع تھا اور اسکی کئی پیشگوئیاں درست بھی ثابت ہوئیں۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان کے بدو بدی گانے کی گونج سینٹ تک پہنچ گئی

اس تصویر میں چاہت فتح علی جیسے دکھنے والے کریکٹر کے ساتھ کارٹون کریکٹر میگی بھی کھڑی ہے جسکو بدوبدی میں جلوہ گر ہونے والی وجدان سمجھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے ساتھ چاہت فتح اور وجدان کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ عمران عباس نے اس مماثلت کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ سمپسن نے پھر کر دکھایا، ماضی میں سچ ہونے والی پیشگوئی کے ساتھ ہی سمپسن نے ہم سب پر مسلط ہونے والے عذاب چاہت فتح علی خان کے حوالے سے پیشگوئی کردی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top