جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئی ویزہ پالیسی؛ پاکستانی زائرین کس طرح عراق جاسکتے ہیں؟ جانیے

09 جولائی, 2024 20:32

ایرانی سفارتخانے نے محرم اور صفر کے دوران پاکستانی زائرین کیلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے ایران جانے والے مذہبی مسافروں کیلئے چند اہم تبدیلیاں کی ہیں جن میں عراقی ویزا ہولڈرز کے لیے ڈبل انٹری ویزا شامل ہیں۔

نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ عراقی ویزے والے پاکستانی زائرین ڈبل انٹری ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کی مدت جاری ہونے کی تاریخ سے 45 دن ہے، ہر داخلے کے لیے 15 دن کے قیام کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا محرم الحرام کے موقع پر تعطیلات کا اعلان

سفارتخانے کے مطابق عراقی حکومت کے خصوصی اربعین ویزا پروگرام کے تحت تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے، اس دوران پاکستانی شہریوں کیلئے دیگر ویزوں پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کیلئے اپنی بس ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: محرم میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش پر اہم فیصلہ کرلیا گیا

گروپ لیڈرز کو ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، بین الاقوامی ڈرائیور کے لائسنس، اور مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی۔ سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر کیا جائے گا اور بارڈر کراسنگ کی نگرانی زائرین کی فہرست کو لائسنس پلیٹ نمبروں کے ساتھ ملا کر کی جائے گی۔

مزید برآں، پاکستانی زائرین کو 15 صفر (20 اگست 2024) تک چازبہ بارڈر کے ذریعے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے کیونکہ دوسری سرحدوں سے سفر ممنوع ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top