جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا

06 جولائی, 2024 20:07

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا آغاز کل سے ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں محرم الحرام کا آغاز کل 7 جولائی کو ہوگا، سعودی عرب میں محرم چاند دیکھنے والی کمیٹی نے قمری کلینڈر کے حساب سے فیصلہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا۔

اسی طرح دیگر خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم الحرام کل سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا قابل اور اہل افراد کو شہریت دینے کا اعلان

دونوں خلیجی ممالک میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدرات میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم لاہور، کوئٹہ سمیت کہیں بھی محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top