جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کے رفح اور شمالی غزہ سمیت 50 مقامات پر فضائی حملے

06 جولائی, 2024 11:05

اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران شجاعیہ، رفح، جبالیہ اور شمالی غزہ سمیت 50 مقامات پر فضائی حملے کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خان یونس میں رہائشی عمارتوں اور نصیر اسپتال پر گولہ باری سے 58 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز  کر گئی جب کہ غزہ جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر فلسطینی گروپوں کی شدید مزاحمت جاری ہے اور اس دوران  کئی اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوچکے ہیں، حماس سمیت دیگر مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top