جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں فی تولہ سونے میں کتنا اضافہ ہوا؟

28 جون, 2024 16:00

ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 207219 روپے ہوگئی۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2326 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2,304 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top