مقبول خبریں
جنگلی بھیڑیوں کا سفاری پارک میں واک کرنے والی خاتون پر حملہ
یورپی ملک فرانس کے شہر پیرس کے سفاری پارک میں واک کرنے والی خاتون پر بھیڑیوں نے حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیرس کے قریب قائم تھوری اینیمل پارک میں پیش آیا جہاں خاتون واک کر رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے رات کو پارک میں ہی قیام کیا اور صبح ہوتے ہی وہ جاگنگ کیلئے نکل گئی۔
مزید پڑھیں:لندن میں الیکٹرانک بائیکس کی پارکنگ پر پابندی عائد
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بھیڑیوں نے خاتون پر حملہ کردیا جس سے خاتون بری طرح زخمی ہوگئی، خاتون کی چیخ و پکار سنتے ہی پارک کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کی اور خاتون کو بھیڑیوں سے بچا کر اسپتال منتقل کیا۔
جاگنگ کرتی خاتون کو یہ معلوم نہ ہوا وہ غلطی سے 7 ایکڑ رقبے پر پھیلے بھیڑیوں اور بھالوؤں کے علاقے میں داخل ہوگئی جہاں پر رسائی صرف گاڑیوں کے ذریعے ہی ممکن بنائی جاتی ہے۔