مقبول خبریں
اسرائیل کے تمام حساس اہداف ہمارے میزائلز کی حدود میں ہیں، حزب اللہ
حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تمام حساس اہداف ہمارے میزائلز کی حدود میں ہیں۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ نبیل قاووق نے لبنانی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لبنان، اسرائیل کے لیے ایسی جگہ کے طور پر کام نہیں کرے گا، جہاں وہ اپنی شکستوں کا ازالہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک صیہونی دشمن کی شکست کا میدان اور اسرائیلی حکومت کے خلاف فتح اور مزاحمت کا میدان بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
حزب اللہ سے جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران
حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بیس پر حملہ کردیا
شیخ نبیل قاووق کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون اپنے حساس اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔