جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطین سے جنگ لبنان منتقل کرنے کا عندیہ

24 جون, 2024 11:37

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطین میں حماس کے ساتھ جنگ ختم کرکے لبنان منتقل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کے ساتھ جزوی معاہدے کے باوجود مزاحمتی گروپ کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے۔

حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جزوی معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر کے جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بیس پر حملہ کردیا

حماس گروپ نے کسی بھی معاہدے کے لیے مکمل جنگ بندی اور قابض افواج کے مکمل انخلاء پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا جس میں امدادی مرکز میں پناہ لینے والے 8 بے گھر فلسطینی شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں اور بمباری میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے جبکہ 86 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top