جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بیس پر حملہ کردیا

23 جون, 2024 20:57

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سرحد سے 10 کلومیٹر اندر قابض افواج کے فوجی بیس پر حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے بیت ہلیل فوجی ہیڈکوارٹر پر ڈرونز سے حملہ کیا، جس میں اسرائیلی فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملہ الخیارہ میں گزشتہ روز شہید ہونے والے الفجر فورس کے رہنما ایمن غطمہ کے قتل کا بدلا ہے۔ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ سے جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران

قبل ازیں گزشتہ دنوں اسرائیل کے حلیف امریکا نے مشورہ دیا تھا کہ حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی سے پرہز کریں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی حزب اللہ نے اسرائیل کے جدید اسلحے ساز کارخانے پر حملہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top