مقبول خبریں
غزہ جنگ ختم نہ ہونے تک کوئی معاہدہ قبول نہیں، حماس کا دوٹوک بیان
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ ختم نہ کروانے والے کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف ایسے اقدامات قبول کیے جائیں گے جن کے ذریعے غزہ میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے، حماس نامکمل اور ادھوری جنگ بندی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے، حماس اب بھی غزہ سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور اسرائیل کی درخواست پر تمام قیدیوں کی رہائی سے قبل مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کا حماس کیخلاف جنگ میں شکست کا اعتراف
حماس کی اولین ترجیح فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ جنگ کو روکنا ہے، قابض فوج کیخلاف ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کے موقف کو مسترد کردیا ہے۔