جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسلم ملک میں حجاب پر پابندی کا بل منظور

22 جون, 2024 19:19

مسلم اکثریتی ملک تاجکستان کی پارلیمنٹ نے ملک میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجکستان میں متنازعہ قانون منظور ہونے کے بعد اب خواتین روایتی اسکارف وغیرہ نہیں پہن سکیں گی جبکہ خلاف ورزیوں پر بھارتی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے پر خواتین کو 7,920 سومونی ($700) تک جرمانہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو 54,000 سے 57,600 سومونی ($4,800) تک زیادہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وہ کمپنیاں جو ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں ان پر 39,500 سومونی ($3,500) کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تاجکستان کی 98 فیصد آبادی مسلمان ہے، اس اقدام نے انسانی حقوق کے گروپوں اور مسلم کمیونٹیز میں تشویش کو جنم دیا ہے، جو پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top