مقبول خبریں
کارتک آریان سے ملاقات کا جھانسہ! خاتون کیساتھ 82 لاکھ روپے کا فراڈ
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان سے ملاقات کا جھانسہ دیکر خاتون کو 82 لاکھ بھارتی روپوں سے محروم کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ایشوریا شرما نامی خاتون اداکار کیساتھ فلم بنانا چاہتی تھیں لیکن وہ جعلسانی کا شکار ہوگئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشنا کمار ولاس نے خود کو شوبز انڈسٹری میں طور ایجنٹ باور کروا کر خاتون کو اداکار سے ملوانے کی یقین دہانی کروائی اور 82 لاکھ بھارتی روپے (یعنی 2 کروڑ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) بٹورے۔
مزید پڑھیں: عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر ہوئی، اداکارہ کا انکشاف
رقم وصول ہونے کے بعد ملزم کرشنا کمار نے مختلف بہانے بنائے جس پر ایشوریا شرما نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے کرشنا کمار کو کرناٹک سے گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مختلف شہروں میں جعلسازی کے مقدمات نکلے ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اس فراڈ سے مکمل لاعلم ہیں اور وہ 14 جون کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم چندو چیمپئن کی تشہیر میں مصروف ہیں۔