ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر ہوئی، اداکارہ کا انکشاف

08 جون, 2024 21:54

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف کردیا۔

نجی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سونیا حسین نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ فواد خان بہت اچھے ہیں لیکن وہ علی ظفر کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کیونکہ وہ فلموں میں بہت اچھے لگتے ہیں۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے بالی وڈ فلموں کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ جس پر سونیا حسین نے جواب دیا کہ انڈیا سے انہیں دو سے تین فلموں کی پیشکش آچکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شیکسپیئر کے ناول پر مبنی فلم کی آفر ملی، جبکہ دوسری فلم کسی نامور مووی کا سیکوئل تھا جبکہ تیسری فلم کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ تھی۔

فلم سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے گھر والے ان کے کام کو زیادہ نہیں سمجھتے تھے اور وہ اس کے لیے بہت چھوٹی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top