مقبول خبریں
حزب اللہ کے حملے؛ اسرائیلی دفاعی نظام کو کتنا نقصان ہوا، تصاویر منظر عام پر
حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی دفاعی نظام کو نقصان پہنچنے کی تصاویر میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اسرائیلی میڈیا لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں ہونے والے نقصان کی سامنے لے آیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئرن ڈوم لانچر کو نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ روز حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے راموت نقالی پر میزائل داغے تھے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی تاہم ابتدائی طور پر اسرائیل نے ہزیمت سے بچنےکیلیے نقصان قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کی کامیاب کارروائی؛ ایک صہیونی فوجی ہلاک، 10 زخمی
قبل ازیں گزشتہ روز مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بیس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک جبکہ 10 زائد زخمی ہوگئے۔
فوجی اڈے پر حزب اللہ کے دھماکہ خیز مواد سے لدے 2 ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے انتہائی خاموشی کیساتھ کارروائی کی تھی، جسکی اسرائیلی کو خبر تک نہ ہوئی۔