ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حزب اللہ کی کامیاب کارروائی؛ ایک صہیونی فوجی ہلاک، 10 زخمی

06 جون, 2024 21:01

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک جبکہ 10 زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی اڈے پر حزب اللہ کے دھماکہ خیز مواد سے لدے 2 ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے انتہائی خاموشی کیساتھ کارروائی کی۔

پہلے ڈرون حملے سے زخمی ہونے والے فوجیوں کی مدد کو پہنچنے والی نفری اور طبی عملے کو دوسرے ڈرون نے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ڈرونز کے ریڈ ایریا میں داخل ہونے پر سائرن کیوں نہیں بجے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اسٹاف سرجنٹ 39 سالہ ریفیل کاؤٹرس کے نام سے ہوئی جب کہ 10 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

یاد رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 1500 فوجیوں کو ہلاک اور 250 سے زائد کو یرغمال بنالیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top