جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطین کے حامی امریکی طلبا درست راستے پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

30 مئی, 2024 13:35

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے امریکی طلبہ و طالبات کے نام خط لکھا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے خط میں امریکی طلبہ و طالبات کی جانب سے فلسطین کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ تاریخ میں درست راستے پر کھڑے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود مندانہ جدوجہد شروع کی، امریکی حکومت کھل کر غاصب اسرائیلی حکومت کی سرپرستی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جامعات میں فلسطین کیلئے طلبہ کا احتجاج، گرفتاریوں کی تعداد 2100 سے تجاوز

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکا بھر میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top