جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں مزید کتنے دن تک ہیٹ ویو کا خدشہ؟

30 مئی, 2024 11:16

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات کو گرمی رہے گی اور یکم جون تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

مزید پڑھیں:آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

علاوہ ازیں پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ یکم جون تک ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں بھی ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top