جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین کا  تائیوان کی سمندری سرحدوں کے پاس دو روزہ فوجی مشقوں کا آغاز

24 مئی, 2024 14:26

چین نے تائیوان کی سمندری سرحدوں کے پاس دو روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جسے ’سخت سزا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی فوجی مشقیں تائیوان کے صدر ولیم لائی کی حلف برداری کے تین دن بعد ہو رہی ہیں۔

تائیوان کے صدر نے چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جزیرے کو دھمکیاں دینا بند کرے اور اپنی جمہوریت کے وجود کو تسلیم کرے۔

یاد رہے کہ چین تائیوان کو ایک علیحدہ صوبے کے طور پر دیکھتا ہے جو بالآخر بیجنگ کے کنٹرول میں ہوگا، لیکن جزیرہ خود کو آزاد اور چین سے الگ سمجھتا ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جانب سے جاری کردہ نقشوں کے مطابق یہ مشقیں مرکزی جزیرے کے ارد گرد ہوئیں اور پہلی بار تائیپے کے زیر کنٹرول جزیروں کنمین، ماتسو، ووکیو اور ڈونگین کو بھی نشانہ بنایا گیا جو چینی ساحل کے قریب واقع ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top