جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلا دیشی رکن اسمبلی بھارت میں لاپتا، پولیس کو قتل کا شبہ

22 مئی, 2024 15:00

بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم بھارت میں لاپتا ہوگئے ہیں جب کہ پولیس کے ان کے قتل کا شبہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم کا تعلق حکمران جماعت عوامی لیگ سے ہے اور وہ علاج کی غرض سے 12 مئی کو بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچے تھے۔

رپورٹس کے مطابق انوار العظیم بھارت آنے کے دو دن بعد لاپتا ہوگئے جس پر ان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ رکن اسمبلی کا موبائل بھی بند جارہا ہے، اس لیے پولیس کو خدشہ ہے انہیں قتل کردیا گیا ہے اور ان کی لاش کو کلکتہ کے نیو ٹاؤن کے علاقے میں کہیں دفن کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی انوار العظیم کے اہل خانہ نے اس معاملے کو بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top