جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت شہداء کی آخری رسومات آج سے شروع

21 مئی, 2024 15:58

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر اور رفقا کی تجہیز وتکفین کا آغاز آج تبریز سے ہوگیا ہے جبکہ شہداء کی میتوں کو مشہد میں دفنا یا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر اور دیگر کی میتیں تبریز پہنچادی گئیں جہاں سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہیدوں کی میتوں کو تہران لے جایا جائے گا۔

تدفین کو کئی مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب آج شمال مغربی شہر تبریز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوئی۔

رسومات شیڈول کے مطابق شہداء کی نمازجنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی کو جمعہ کو مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا، آیت اللہ آل ہاشم کی تدفین جمعہ کو تبریز میں کی جائے گی جبکہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر کی تدفین مراغہ شہر میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

ایرانی حکام کے مطابق آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں تعزیتی اجتماعات جاری ہیں ، تہران،نجف، تبریز ودیگر شہروں میں سوگوار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ان اجتماعات کی چند تصاویر یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔

جمعرات کی صبح رئیسی کے جسد خاکی کو جنوبی خراسان صوبے کے دارالحکومت برجند منتقل کیا جائے گا اور پھر مشہد منتقل کیا جائے گا جہاں انہیں جمعرات کی شام آٹھویں امام رضا کے مزار پر سپرد خاک کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top