جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چینی اسکول میں خاتون کا چاقو سے طلبہ پر حملہ، 2 ہلاک 10 زخمی

21 مئی, 2024 15:33

چین کے صوبہ جیانگ سی کے ایک پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

45 سالہ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر گوئکسی کے شہر وین فانگ کے منگڈے پرائمری اسکول میں چاقو کے حملے کے دوران پھلوں کا چاقو استعمال کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صرف اس کے دوسرے نام پین سے ہوئی ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر رد عمل سامنے آگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک 45 سالہ خاتون نے کی جس نے چاقو کا استعمال کیا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ‘مجھے یہ خبر دوپہر کے وقت ملی اور میں بہت حیران رہ گیا، ‘میرا بچہ پانچویں جماعت میں ہے اور بہت چھوٹا ہے اور بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے، لیکن اسکول نے ہمیں کچھ نہیں بتایا اور سب کچھ چھپا کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچے کو تسلی دینے اور یہ جاننے کے لئے واپس جا رہی ہوں کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔

ایک اور والد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، ‘یقینا، ہم ڈرے ہوئے ہیں۔ یہ صرف بچے ہی نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ ہم بالغ بھی بہت خوفزدہ ہیں۔

چین کے سرکاری اخبار بیجنگ نیوز کے مطابق چاقو کے حملے کے بعد اسکول کو خالی کرا لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top