جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

21 مئی, 2024 10:17

ایرانی آرمی چیف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس پر اعلیٰ سطح کمیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کاتعین کرے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر "افسوس” کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سکریٹری جنرل ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:حادثے میں شہید ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رئیسی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر حکام کی نمازجنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں ابراہیم رئیسی کی وفات پرشہری غمزدہ ہیں، ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔

دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

قائم مقام صدر آئندہ 50 روز میں صدارتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top