مقبول خبریں
کینیڈا نے فلسطینیوں کیخلاف تشدد میں ملوث 4 اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی لگا دی
کینیڈا بھی فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کی کوششوں میں شامل ہوگیا۔
کینیڈا نے چار اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی لگا دی ہے، ایک بیان میں کینیڈین وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی آبادکار فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف تشدد میں ملوث ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندیاں ان اسرائیلی آبادکاروں پرعائد کی گئی ہیں جن پر فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف تشدد اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
اس سے قبل اپریل میں فرانس کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور نیوزی لینڈ نے بھی پرتشدد آباد کاروں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔