جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی شہزادہ انتقال کر گئے

04 مئی, 2024 15:02

سعودی عرب میں شہزادہ بدر بن عبد المحسن 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

شہزادہ بدر کا شمار شاہی خاندان ک اہم افراد میں ہوتا تھا، وہ معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد بھی تھے۔

شہزادہ بدر بن عبد المحسن جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے شعر وادب کے حوالے سے اعلیٰ خدمات انجام دی ہیں اور کئی تصانیف چھوڑی ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے انہیں 2019 میں شاہ عبد العزیز کا تمغہ نوازا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top