جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دبئی کا امام، موذن اور مفتیوں کو گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان

05 اپریل, 2024 14:38

دبئی نے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے اماموں، موذن، مفتیوں کو گولڈن ویزا جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ان کی خدمات کے اعتراف میں طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے اماموں، موذن اور مفتیوں کو گولڈن ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ویزا ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے دبئی میں 20 سال تک خدمات انجام دی ہوں جب کہ سالانہ روایت کے حصے کے طور پر انہیں عید الفطر کے دوران مالی انعام بھی ملے گا۔

مارچ میں ولی عہد نے دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ کے تحت مساجد میں خدمات انجام دینے والے اماموں اور موذن کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی حکم دیا تھا۔

تنخواہوں میں اضافہ مذہبی امور کی نگرانی میں مبلغین کی لگن کو بھی تسلیم کرتا ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت نے جنرل اتھارٹی فار اسلامک افیئرز اینڈ انڈومنٹس (جی اے آئی اے ای) کے تحت کام کرنے والے تمام مساجد کے عملے کے لئے بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد کے مساوی ماہانہ مالی الاؤنس کا بھی اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top