مقبول خبریں
پاکستانی ڈیلیوری رائیڈر کو دبئی حکومت نے بہترین اعزاز سے نواز دیا
دبئی میں ٹریفک سگنل ٹھیک کرنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈلیوری رائیڈر کو شاندار اعزاز دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ذیشان احمد نامی ڈلیوری رائیڈر کو دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے شہری ذمہ داریاں نبھانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈیلیوری رائیڈر نے الوسل اسٹریٹ پر ایک لٹکتی ہوئی ٹریفک سگنل لائٹ نصب کردی، یہ جانے بغیر کہ اس کی حرکت کیمرے میں ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دو دن بعد ذیشان کی تفصیلات اور رابطہ آر ٹی اے نے تلابت نامی کمپنی سے حاصل کیا جہاں وہ کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
دبئی میں گداگروں کیخلاف ایکشن، 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3ماہ جیل کی سزا ہوگی
دبئی نے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کا عمل آسان کر دیا
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈلیوری رائیڈر ذیشان کو آر ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں مدعو کیا گیا اور انہیں حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔