ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

دبئی نے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کا عمل آسان کر دیا

16 مارچ, 2024 15:00

دبئی دنیا بھر سے کمیونٹیز کی میزبانی کرتا ہے اس لیے درخواست دہندگان کی بڑی تعداد کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ کی تجدید حاصل کرنا بالکل آسان نہیں ہے۔

اس پریشانی کو کم کرنے کے لیے دبئی نے پاکستانی تارکین وطن کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے جو متحدہ عرب امارات میں رہنے کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

آن لائن پورٹل کی بدولت اب پاسپورٹ کی تجدید چند کلک کا ایک آسان عمل بن گیا ہے۔

مطلوبہ دستاویزات

درست شناختی کارڈ / این آئی سی او پی / اسمارٹ شناختی کارڈ / این آئی سی او پی کے دونوں اطراف کی رنگین اسکین شدہ کاپیاں لازمی ہے۔

موجودہ پاسپورٹ کی رنگین اسکین شدہ کاپیاں۔ اس میں پہلے دو صفحات اور سسٹم کے ذریعہ درکار ایک بے ترتیب صفحہ شامل ہے۔

درخواست دہندہ کے درست ویزا / اقامہ / رہائشی اجازت نامہ / پناہ کارڈ / دیگر شہریت کے پاسپورٹ (دوہری شہریت کی صورت میں) کی رنگین اسکین شدہ کاپی۔

درخواست دہندگان کو 5 ایم بی تک کی تصویر فراہم کرنا ہوگی، جیسا کہ سائٹ پر وضاحت کی گئی ہے۔

درخواست دہندگان کو فنگر پرنٹ فارم پُر کرنا ہوگا جیسا کہ سائٹ پر بیان کیا گیا ہے۔

18 سال سے کم عمر افراد کیلئے گائیڈ

درست این آئی سی او پی / اسمارٹ کارڈ (دونوں اطراف) / کمپیوٹرائزڈ بی فارم / فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی رنگین اسکین شدہ کاپیاں۔

ماں اور باپ دونوں کے درست قومی شناختی کارڈ کی رنگین اسکین شدہ کاپیاں (دونوں طرف) ضروری ہیں۔

علیحدگی کی صورت میں درخواست دہندہ کو سرپرستی کا سرٹیفکیٹ یا عدالتی فیصلہ فراہم کرنا ہوگا۔

نابالغ کے تصدیقی فارم کی رنگین اسکین شدہ کاپی کی بھی ضرورت ہوگی۔

اگر ماں یا والد کا انتقال ہو گیا ہے تو نابالغ کو ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی رنگین اسکین شدہ کاپی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

درست ویزا / اقامہ / رہائشی اجازت نامہ / پناہ کارڈ / دیگر قومیت کے پاسپورٹ (دوہری شہریت کی صورت میں) کی رنگین اسکین شدہ کاپی بھی جمع کرنا ہوگی۔

فارم کا عمل

تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کرنے کے بعد درخواست دہندہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ پر آفیشل پورٹل کے ذریعے تجدید کے عمل کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔

درخواست دہندہ لاگ اِن، رجسٹر کرسکتے ہیں یا پھر پورٹل پر ایک نئی ایپلی کیشن بنا سکتے ہیں۔

اس کے بعد، انہیں پاسپورٹ کی ترسیل کے لئے رہاہشی پتہ سمیت تفصیلات پُر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے. اس کے بعد درخواست دہندہ کو تجدید کی فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔

پھر انہیں تصویر کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد، درخواست دہندگان فارم پر دستخط کرکے فنگر پرنٹس کے طریقہ کار کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اس پورے عمل میں 16 منٹ تک لگ سکتے ہیں، ترسیل کے پتے پر منحصر ہے مگر  پاسپورٹ کوریئر کے ذریعہ پہنچایا جائے گا۔

اہلیت

نوٹ کریں، یہ پورٹل نئے پاسپورٹ کے لئے کسی بھی درخواست پر غور نہیں کرے گا، اس کے لئے آپ کو ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ، انہیں تجدید کرتے وقت اپنے موجودہ پاسپورٹ میں کوئی تبدیلی کرنے کی اجازت نہیں ہے – مثال کے طور پر نام، والدین کا نام، تاریخ پیدائش، پیشہ، ازدواجی حیثیت وغیرہ میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

اگر کوئی درخواست دہندہ اپنے پچھلے تمام صفحات کے استعمال کی وجہ سے تجدید کے دوران نیا پاسپورٹ چاہتا ہے تو وہ آن لائن درخواست نہیں دے سکتا۔

اگر کوئی درخواست دہندہ اپنا پاسپورٹ کھو چکا ہے اور اسے نئے پاسپورٹ کی ضرورت ہے تو اسے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنا ہوگا۔

نوٹ: جو لوگ پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست دے رہے ہیں وہ صرف اس صورت میں ایسا کرنے کے اہل ہیں اگر ان کا پاسپورٹ 12 ماہ کی مدت کے اندر ختم ہو رہا ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top