جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کیخلاف احتجاج پر گوگل انجینئر نوکری سے برطرف

09 مارچ, 2024 17:54

گوگل نے اسرائیلی فوج کے لیے کمپنی کے کام کے خلاف سرعام احتجاج کرنے والے اپنے ملازم کو برطرف کر دیا۔

گوگل کلاؤڈ انجنیئر نے ایک پریزنٹیشن کے دوران چیخ کر کہا کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی بنانے سے انکار کرتے ہیں جو نسل کشی کو فروخ کرے۔

سرچ انجن کی بڑی کمپنی نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل ٹھیک نہیں ہے۔

گوگل کی ترجمان بیلی ٹامسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملازم کا یہ رویہ ٹھیک نہیں چاہے مسئلہ کچھ بھی ہو جب کہ ملازم کو کمپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف کر دیا گیا تھا۔

گوگل کے سابق ملازم کی شدید احتجاج کی ویڈیو ایکس پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گوگل نے رشتہ تلاش کرنے والی بھارتی ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا

گوگل کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی چرانے کے الزام میں چینی شہری گرفتار

واقعہ نیویارک میں اسرائیل کی سالانہ ٹیک کانفرنس مائنڈ دی ٹیک میں پیش آیا۔انجینئر جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی وہ  پروجیکٹ نمباس کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔

یہ گوگل اور ایمیزون سے کلاؤڈ سروسز تک رسائی کے لئے اسرائیلی حکومت کا 1.2 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top