جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیوٹن کو واضح پیغام دیتا ہوں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،امریکی صدر

08 مارچ, 2024 08:40

 

واشنگٹن :امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے،امریکا میں کسی کو کو جمہوریت کےخلاف سازش کی اجازت نہیں۔

صدر بائیڈن نےاسٹیٹ آف دی یونین سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان کانگریس اوراپنے چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ۔

بائیڈن نے کہا کہ امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پرحملے ہورہے ہیں،امریکا یوکرین کےساتھ کھڑا ہےاور کھڑا رہےگا،یوکرین مسئلے پرہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گےپیوٹن کو واضح پیغام دیتا ہوں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ 6جنوری کو امریکا میں جمہوریت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،تاریخ ہمیں دیکھ رہی ہے ،جمہوریت کاتحفظ کریں گے۔

صدر بائیڈن نےمزید کہا کہ سیاسی افراتفری کیلئے امریکا میں کسی کیلئے کوئی جگہ نہیں،گزشتہ 3سال میں 5کروڑ نئی ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

یہ پڑھیں: ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے پرامید ہیں:صدر جوبائیڈن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top