جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن ،برلن،ڈبلن میں تاریخی احتجاج

03 مارچ, 2024 10:36

 

دنیا بھر میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے مگر اس کے باوجود اسرائیلی ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

واشنگٹن میںبارش کے باوجود سیکڑوں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے شہر برلن میں بھی مظاہر ے ہوئے، مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کراؤ کے نعرے لگائے۔

گلاسگو ،لندن ،آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے اور نسل کشی کی مذمت کی گئ۔

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کی قیادت میں ہوانا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

یہ پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر اسرائیلی فلم ساز کو قتل کی دھمکیاں موصول

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top