جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 سے باہر

02 مارچ, 2024 16:36

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے رواں سیزن سے باہر ہوگئی۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اگرچہ لاہور واش آؤٹ میچ کے لئے زلمی کے ساتھ ایک پوائنٹ شیئر کرتا ہے مگر  یہ دفاعی چیمپیئن کے لئے مطلوبہ نتائج نہیں تھے۔

قلندرز کو مقابلے میں زندہ رہنے کے لیے فتح کی ضرورت تھی اور کسی بھی دوسرے نتیجے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

لاہور قلندرز نے اب تک سات میچ کھیلے ہیں اور ان کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے، قلندرز کو سات میں سے چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد اسٹیڈیم میں کور لگا دیا گیا۔ اس سے پہلے، انہیں ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ گراؤنڈ اسٹاف پچ اور فیلڈ  کو خشک کرنے میں مصروف تھا۔

میچ کا کٹ آف ٹائم مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 47 منٹ تھا۔ ابتدائی طور پر ہوٹل سے روانگی میں تاخیر کے بعد دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں۔

پشاور زلمی اور قلندرز کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کچھ گھنٹوں بعد اسی مقام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرنا ہے۔

گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی مگر خوش قسقمتی سے کل پی ایس ایل کا کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top