جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا، پیپلز پارٹی نے نام چُن لیا

01 مارچ, 2024 12:13

پیپلز پارٹی کی قیادت نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اہم نام چُن لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو نامزد کردیا ہے، پی پی نے پارلیمانی ارکان اوراتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے سرفراز بگٹی کی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان نامزدگی کا باضابطہ اعلان  کیا جائے گا۔

 بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے علی مدد جتک کے نام پر بھی غور کیا تاہم حتمی مشاورت کے بعد سرفراز بگٹی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے، پی پی اتحادیوں کی جانب سے سرفراز بگٹی کی مکمل حمایت کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top