جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیکساس کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک گئی، تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار

29 فروری, 2024 13:36

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس نے اب چھوٹے قصبوں اور مویشیوں کی چراگاہوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مقامی خبرایجنسی کے مطابق آگ کے سبب ساڑھے 8 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کرخاکستر ہوگیا ہے، فائرفائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ آگ کے سبب ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آگ کے سبب گورنرٹیکساس نےگزشتہ روز 60 کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ریاستی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی آگ 2006 کے ایسٹ امریلو کمپلیکس کی آگ تھی جس نے تقریباً 1400 مربع میل اراضی کو جلا دیا تھا اور اس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ پڑھیں :چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 51 افراد ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top