جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھکاری خاتون کے پاس مہنگا فون دیکھ کر پولیس دنگ رہ گئی

27 فروری, 2024 15:11

بھارتی حیدرآباد میں ایک خاتون بھکاری کے پاس سے  45 ہزار کا فون دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیرت رہ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز کے بعض مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران ایک خاتون بھکاری کے پاس سے 45 ہزار کا اسمارٹ فون برآمد ہوا، پولیس اہلکار نے خاتون سے پوچھا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ فون اس نے خریدا تھا۔

پولیس اہلکار خاتون بھکاری کا جواب سن کر حیرت میں مبتلا ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ان تمام بھکاریوں کو آبادکاری مرکز منتقل کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top