جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مغربی جمہوریت اور لبرل ازم منافقت کے سوا کچھ نہیں،ایرانی سپریم لیڈر

25 فروری, 2024 10:06

 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے غزہ کے قتل عام پر مغربی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ مغربی جمہوریت اور لبرل ازم منافقت کے سوا کچھ نہیں ،اسرائیل کی سفاکی اور درندگی پر مغربی درندہ صفت بھیڑیئے سے زیادہ بدترین ردعمل دے رہا ہے،جس کی شدید مذمت ہی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نےغزہ میں بمباری بند کرنے کی قرارداد کو ڈھٹائی سے ویٹو کردیا، مغربی رہنما اوپر سے مہربان اندر سے خون کے پیاسے بھیڑیے ہیں۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر مغرب کی خاموشی برقرار ہے۔

یہ پڑھیں : امریکہ اور حوثی مجاہدین کی کشیدگی ،ایرانی جنگی جہاز بحیرہ احمر میں داخل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top