جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کی وسطیٰ غزہ میں گھروں پر بمباری، 40فلسطینی شہید

23 فروری, 2024 09:34

 

صیہونی فورسز کی ظالمانہ کاروائیاں جاری ہیں، فلسطینی میڈیا کے مطابق ظالم فورسز نے دیر البلاح اورزوائد ہ کے علاقوں پر بم گرائے، جس کے نتیجے میں ، 40فلسطینی شہید اور100زخمی ہوگئے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق النصر اسپتال سے50مریضوں کو نکال لیا،اسپتال کے اندر تقریباً140 مریض موجود ہیں،کچھ مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتال کو محاصرے میں لےرکھا ہے، اس سے قبل بھی اسرائیل غزہ میں متعدد طبی مراکز کو نشانہ بناچکا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ، گھر کے ملبے سے 5لاشیں برآمد

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں چین نے اسرائیلی جبر کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا ناقابل تسخیر حق قرار دیدیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی سرزمین پر 57 سالہ اسرائیلی قبضے کے خلاف سماعت کے دوران چینی قانونی مشیر نے کہا فلسطینی عوام کی غیر ملکی جبر کے خلاف مزاحمت ایک "ناقابلِ تسخیر حق” ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے موقع پر چین اور جاپان نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top