جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت کا فارمولا پھر دہرایا جائے گا، جام کمال

22 فروری, 2024 13:02

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت کا فارمولا اپنایا جائے گا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہے ہم اس کو اون کریں گے، بلوچستان میں اتحادی کی صورت میں ڈھائی ڈھائی سال کا فارمولا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈھائی سال کی مدت میں سرگرمیاں زیادہ نظر آئیں گی، 14 اور 13 کا نمبر دونوں پارٹیوں کے لیے بڑا اچھا نمبر ہے۔

رہنما ن لیگ جام کمال نے کہا کہ حکومت سازی میں ایک ساتھ بھی ہو کر حکومتیں چل سکتی ہیں۔

تاہم بلوچستان میں پی پی اور ن لیگ میں ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے پر ارکان اسمبلی نے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکانِ اسمبلی نے مرکزی قیادت سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں اعتماد میں لیے بغیر فیصلہ کیوں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی اور کابینہ کے معاملات پر ن لیگ کی بڑی بیٹھک آج سجے گی

ذرائع کے مطابق رہنما ن لیگ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے ڈھائی سال پیپلز پارٹی کا وزیر اعلیٰ ہوگا جبکہ اس کے بعد ن لیگ کا وزیراعلی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top