جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے؛ ن لیگ کا جے یو آئی کو صاف انکار

22 فروری, 2024 09:13

اسلام آباد: بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی وفدکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

دونوں جماعتوں کے وفودکے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔

اس پر ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے تھےکہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی،گزشتہ چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اب ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور ہمارا پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائےگا۔

اسحاق ڈار نے جے یو آئی وفد کو جواب دیا کہ اب اعلیٰ قیادت ہی اس پرکوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

یہ پڑھیں : پی پی اور ن لیگ کے درمیان ڈیدلاک برقرار، چھٹا مذاکرتی دور آج ہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top