مقبول خبریں
غزہ: 3 روز قبل شادی کرنے والا جوڑا اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید
اسرائیلی فوج کی بمباری سے 3 روز قبل شادی کرنے والے فلسطینی جوڑا شہید ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عبداللّٰہ ابو نہال نامی شہری کی جمعے کے روز شادی ہوئی تھی، تاہم اپنی شادی کے تین روز بعد ہی فلسطینی جوڑا اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں شہید ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 6 فلسطینی شہید اور تین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ پڑھیں : غزہ جنگ بھاری پڑگئی، اسرائیلی معیشت 20 فیصد تک سکڑ گئی