جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ، گھر کے ملبے سے 5لاشیں برآمد

20 فروری, 2024 09:42

 

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید وزخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق وسطیٰ غزہ میں تل الحوا اور الصابرہ کے محلوں پر میزائل حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں ۔

وسطیٰ غزہ کی پٹی میں النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے کئی گھر تباہ جب کے دیرالبلاح میں گھروں پر بمباری کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوگئے، خان یونس میں ایک گھر کے ملبے سے 5لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈاکٹرز نے غزہ کے النصر اسپتال کی صورتحال کو سنگین قراردیدیا۔

یو این او ڈاکٹرز کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اسپتال کے کئی وارڈ تباہ ہوچکے،پانی، بجلی بند ہے،آپریشن تھیٹر بند ہوچکے،14مریضوں کو دوسرے اسپتالو ں میں منتقل کردیا،ڈاکٹرخوراک اور بنیادی طبی سامان کی شدید قلت کیساتھ کا م کررہے ہیں۔

دووسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں نے قیدیوں کی رہائی کیلئے بڑا مظاہرہ کیا ہے،مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں،
مظاہرین نےغزہ میں جنگ بند کرو اور قیدیوں کو رہا کراؤ کے نعرے لگائے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کیلئے قانون سازی کریں گے،کابینہ نے متفقہ طور پر دو ریاستی حل کیخلاف فیصلہ دیا،فوج کو غزہ میں تمام اہداف کو نشانہ بنانے کی آزادی دے دی۔

برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا،اسرائیلی وزیراعظم نے برازیلین صدر کے تبصروں کی مذمت کی تھی، برازیلین صدر نے غزہ جنگ کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی تھی۔

یہ پڑھیں : برازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top