مقبول خبریں
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 91 حلقوں کے حتمی نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 91 حلقوں کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کے 115 حلقوں میں سے 91 کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں تاہم جاری نوٹیفکیشنز میں نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن شامل نہیں ہے۔
کے پی کے اسمبلی کی 24 نشستوں کے حتمی نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکے۔
پی کے 48 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مشتاق غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پی کے 81 پشاور سے قاسم علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پی کے 50 صوابی سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ عاقب اللہ کی بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون خوا کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار تین روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔