جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

17 فروری, 2024 14:35

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کی نامزد وزیرِاعلیٰ  مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو دی گئی سیکیورٹی میں دو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس ان گاڑیوں میں جیمز بھی نصب ہیں۔

نامز د وزیرِاعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی میں پولیس اسکواڈ اور موٹر سائیکل اسکواڈ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز  پنجاب کی پہلی خاتون وزیرِاعلیٰ ہوں گی جنہیں پارٹی کی جانب سے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی مریم نواز نے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز سے صوبے کے حوالے سے میٹنگ بھی کر چکی ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top