جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے ن لیگ سے وقت مانگ لیا

17 فروری, 2024 14:12

پاکستان پیپلز پارٹی نے متوقع مخلوط حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے ن لیگ سے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، پی پی نے ن لیگ سے متوقع وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔

ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ جن امور پر حکومت سازی سے متعلق اتفاق ہے اس پر آگے بڑھا جائے گا جب کہ اعتماد سازی کے لیے طے شدہ نکات پر تحریری معاہدہ ہوگا۔

بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف، مریم نوازپنجاب پر فوکس کیے ہوئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو سندھ کی صوبائی حکومتوں کی تشکیل پر فوکس کیے ہوئے۔

آئینی عہدوں کی دوڑ میں آصف زرداری، صادق سنجرانی، ایاز صادق، خورشید شاہ شامل ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان

 ذرائع کے مطابق ن لیگ مرکزی حکومت کیساتھ مضبوط پنجاب حکومت چلاسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں احتجاج کی کال

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top