جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کیس میں 350 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد

17 فروری, 2024 12:08

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کیس میں 350 ملین ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی کیس میں 350 ملین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ ٹرمپ اثاثوں کی مالیت میں جعلی اضافہ کرنے اور سازش کے ذمہ دار ہیں۔

عدالت کی جانب سے سُنائے گئے فیصلے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 3  برس تک نیویارک کی کسی بھی کارپوریشن میں افسر یا ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

 واضح رہے کہ نیویارک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایک دہائی سے بینکرز کو بہتر قرض لینے کے لیے اپنی مجموعی مالیت میں سالانہ 3 اعشاریہ 6 بلین ڈالر کا اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top